موبائل سگنلز کمزور ہیں؟ پی ٹی اے نے کالنگ کا آسان حل بتا دیا

موبائل سگنلز کمزور ہیں؟ پی ٹی اے نے کالنگ کا آسان حل بتا دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سگنلز کی کمی کا سامنا کرنے والے صارفین کو وائی فائی کالنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے ذریعے کمزور سگنلز والے علاقوں میں بھی فون کالز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، اگر گھر یا دفتر کے اندر موبائل سگنلز کمزور ہوں تو وائی فائی کالنگ صارفین کے لیے ایک مفید سہولت ثابت ہوسکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے روایتی موبائل نیٹ ورک کے بجائے وائی فائی انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرکے کال کی جاسکتی ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ صارف کے موبائل فون اور متعلقہ موبائل آپریٹر کی جانب سے وائی فائی کالنگ کی معاونت موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کا بڑا فیصلہ ! پہلی بار ٹچ اسکرین میک بک آنے کو تیار

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کی سیٹنگز میں جاکروائی فائی کالنگ کا آپشن تلاش کریں۔ اگر یہ سہولت دستیاب ہو تو اسے فعال کرکے وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے بعد کالنگ کی سہولت استعمال کی جاسکتی ہے۔

تاہم، یہ سہولت ہر موبائل فون یا ہر موبائل نیٹ ورک پر لازمی طور پر دستیاب نہیں ہوتی۔ اس لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے متعلقہ موبائل آپریٹر سے وائی فائی کالنگ کی دستیابی اور اسے فعال کرنے کے طریقے کی تصدیق کریں۔

پی ٹی اے کے اس آگاہی پیغام کا مقصد صارفین کو ایسی متبادل سہولت سے آگاہ کرنا ہے جو گھر، دفتر یا دیگر مقامات پر کمزور موبائل سگنلز کی صورت میں رابطہ برقرار رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

editor

Related Articles