برسوں تک انکار کرنے کے بعد ایپل شاید اپنا مؤقف بدلنے جا رہی ہے ، بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق کمپنی پہلی بار ٹچ اسکرین میک بک متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کی لانچ رواں ماہ متوقع ہے، ایپل میک بک کا نیا ورژن پیش کرنے کی منصوبہ بندی میں ہے ، اس کے ساتھ موجودہ میک مصنوعات کے ایسے ماڈلز بھی آ سکتے ہیں جن میں نئے چپس اور بہتر خصوصیات ہوں گی ، آئی پیڈ منی کی اپ ڈیٹس بھی متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ ایپل نے ابھی ان خبروں کی سرکاری تصدیق نہیں کی۔
ٹچ اسکرین میک بک کی افواہیں نئی نہیں ہیں یہ خبریں طویل عرصے سے گردش کر رہی ہیں تاہم ایپل کے اعلیٰ عہدیدار ماضی میں اس تصور پر تحفظات ظاہر کرتے رہے ہیں۔
2010 سے کمپنی کے بعض عہدیداروں کا کہنا رہا ہے کہ لیپ ٹاپ کی اسکرین کو بار بار چھونے کے لیے ہاتھ آگے بڑھانا آرام دہ نہیں۔ اسی لیے یہ فیصلہ اگر سچ ثابت ہوا تو ایپل کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہوگی۔
حالیہ خبریں ایسے وقت میں آئی ہیں جب ایپل خاصا متحرک ہے ، کمپنی نے گزشتہ ماہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون ڈوو متعارف کرائے ہیں اور آئی فون ڈو کی ریلیز 23 اکتوبر کو متوقع ہے۔
مزید یہ کہ ایپل 13 اکتوبر کو اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی پر ایک تقریب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس میں بالکل نئی نوعیت کی مصنوعات سامنے آنے کا امکان ہے۔
اگر ٹچ اسکرین میک بک آ گئی تو لیپ ٹاپ استعمال کرنے کا انداز بدل سکتا ہے، آئی پیڈ اور میک کے درمیان فرق بھی کم ہو سکتا ہے اس لیے اب ٹیکنالوجی شائقین کی نظریں رواں ماہ کے ایپل ایونٹس پر ہیں۔