جنت مرزا کی اے آئی ویڈیو سامنے آگئی، ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی

جنت مرزا کی اے آئی ویڈیو سامنے آگئی، ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے مصنوعی ذہانت، یعنی اے آئی، سے تیار کردہ اپنی ایک ویڈیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصویر یا چہرہ استعمال کرکے ایسی ویڈیوز بنانا خواتین کی عزت اور وقار کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں گانا ’اچھی لگتی ہو‘ بھی سنائی دے رہا ہے۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس میں کوئی مزاح نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے چہرے کو استعمال کرکے اس طرح کی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ ان کے مطابق آج ان کا چہرہ استعمال کیا گیا ہے، لیکن کل کسی بھی لڑکی کی تصویر یا چہرہ اسی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے اس کی عزت اور وقار متاثر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الو ارجن کی نئی فلم کا بڑا کارنامہ، راکا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جنت مرزا نے کہا کہ وہ خود سوشل میڈیا پر فعال ہیں، اس کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر انہیں شدید بے چینی محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کے بارے میں سوچنا چاہیے جو سوشل میڈیا پر موجود ہی نہیں، کیونکہ ان کی تصاویر بھی ایسے طریقوں سے استعمال کی جا سکتی ہیں جن کے بارے میں انہیں علم تک نہ ہو۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ایک مفید ٹیکنالوجی ہے، تاہم حقیقی لوگوں کے بارے میں گمراہ کن یا نامناسب مواد تیار کرنے کے لیے اس کا استعمال حد سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس نوعیت کا مواد تیار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے بھی جنت مرزا کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسئلے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سے تیار کردہ اس نوعیت کی ویڈیوز خواتین پر سنگین اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزن اور خوبصورتی پر تنقید کے درمیان کترینہ کیف کا اہم بیان سامنے آگیا

حنا پرویز بٹ نے ایسے واقعات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے مقررہ طریقہ کار کی جانب بھی توجہ دلائی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے مواد کی تیاری اور پھیلاؤ میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے۔

جنت مرزا نے ٹک ٹاک کے ذریعے شہرت حاصل کی اور وہ پاکستان کی مقبول ترین سوشل میڈیا شخصیات میں شامل ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 60 لاکھ فالوورز ہیں۔

editor

Related Articles