آپریشن ردالفتنہ 3 میں بڑی کامیابی، نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم پارسل

آپریشن ردالفتنہ 3 میں بڑی کامیابی، نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد  جہنم پارسل

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دہشت گردوں کی 2 گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں علاقے پر کنٹرول اور نگرانی قائم کرنے کے لیے آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ ان کے زیرِ استعمال 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

آپریشنل اطلاعات کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گرد عناصر کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles