بنوں میں معطل اور مسترد شدہ پولیس اہلکاروں کا ایس پی انویسٹی گیشن کو اغوا کرنے کا انکشاف؛ سڑک پر موجود ٹولہ سہیل آفریدی کی “بی ٹیم” ہے، سخت ترین ایکشن کی تیاری
Home - آزاد انتخاب - بنوں میں معطل اور مسترد شدہ پولیس اہلکاروں کا ایس پی انویسٹی گیشن کو اغوا کرنے کا انکشاف؛ سڑک پر موجود ٹولہ سہیل آفریدی کی “بی ٹیم” ہے، سخت ترین ایکشن کی تیاری
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں امن و امان خراب کرنے اور فورس کے اندر ڈسپلن توڑنے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں معطل اور مسترد شدہ اہلکاروں پر مشتمل ایک مختصر جتھے نے مبینہ طور پر ایس پی انویسٹی گیشن بنوں کو اغوا کر لیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے والا یہ ٹولہ دراصل معطل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی “بی ٹیم” ہے، جس میں شامل تمام افراد بنوں پولیس کے معطل اور مسترد شدہ عناصر ہیں اور سڑک پر موجود ان افراد کی مجموعی تعداد بمشکل 150 سے زیادہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق بنوں میں پولیس کے نام پر احتجاج کا ڈرامہ رچانے والے اس جتھے کا باقاعدہ اور پیشہ ور خیبرپختونخوا پولیس فورس سے کوئی تعلق نہیں رہا، بلکہ یہ وہی مسترد شدہ اور معطل اہلکار ہیں جنہیں محکمانہ بدعنوانی، نااہلی اور ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر فورس سے باہر نکالا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی ایما پر سرگرم سہیل آفریدی کی اس “بی ٹیم” نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن بنوں کو اغوا کر کے ایک انتہائی سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے، جس کا مقصد علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کو سبوتاژ کرنا اور انتظامی بحران پیدا کرنا ہے۔
کے پی پولیس کے اعلیٰ حکام نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے اب اس گند اور کالی بھیڑوں سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بمشکل 150 معطل اور مسترد شدہ عناصر کو پوری بہادر اور فرض شناس پولیس فورس کا نمائندہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے، اور فورس کے نظم و ضبط کو تباہ کرنے، بغاوت پر اکسانے اور سینئر پولیس افسر کے اغوا میں ملوث تمام عناصر کے خلاف اب بلاامتیاز اور سخت ترین قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی