سندھ میں اقتدار کی راہداریوں میں ایک طرف بلاول بھٹو اور حکمران اشرافیہ کی شاہانہ عیاشیوں، پروٹوکول اور پرتعیش طرزِ زندگی جاری و ساری ہے ، تو دوسری جانب صوبے کے عام شہری بنیادی انسانی ضرورت یعنی پینے کے صاف پانی تک سے محروم ہو کر گندا اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
یہ صورتحال صرف انتظامی غفلت کا نتیجہ نہیں بلکہ ترجیحات کے اس کھلے تضاد کو بے نقاب کرتی ہے جہاں سندھ کے حاکم تو آسائشوں کے انبار میں جی رہے ہیں لیکن بستیوں میں لوگ بنیادی بقا کے لیے ترس رہے ہیں۔
سندھ کے ضلع نوابشاہ کی اس ویڈیو میں عوامی غصہ اور بے بسی کھل کر سامنے آ رہی ہے، جس میں ایک شہری بہتے گندے پانی کو دیکھ کر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ جو گند ہے ، یہ ہم پانی پیتے ہیں، بھلا انسان ہیں، مسلمان ہیں یا کوئی جانور کیا رکھیں، یہ ایسا کوئی ظلم کرے، اتنا ظلم ہوتا ہے یار، مسلمان ہیں یا انسانوں میں ہیں کوئی نہیں؟ ہاں مہربانی کر کے ان کے مالکان (حاکموں) کو اٹھا کر بتاؤ ، یہ الفاظ دراصل ان لاکھوں شہریوں کی آواز ہیں جو روزمرہ کی بنیادی سہولیات سے محروم رہ کر خود کو نظام کی بے حسی کے سامنے مجبور ہیں ۔
🚨بلاول بھٹو کی شاہانہ عیاشیاں ایک طرف، دوسری جانب سندھ کے عوام صاف پانی سے محروم، گندا پانی پینے پر مجبور۔۔
@BBhuttoZardari https://t.co/3SAa0YD3go— Azaad Urdu (@azaad_urdu) November 25, 2026


