لکی مروت و بنوں امن کمیٹی سرغنہ کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب پڑوسی کی مرغی چرا کر مہمانوں کو کھلانے والا عمر جتھا لے کرسڑکوں پرآ گیا،کارروائی ناگزیر
Home - آزاد انتخاب - لکی مروت و بنوں امن کمیٹی سرغنہ کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب پڑوسی کی مرغی چرا کر مہمانوں کو کھلانے والا عمر جتھا لے کرسڑکوں پرآ گیا،کارروائی ناگزیر
بنوں میں امن کمیٹی اور پولیس کے خلاف احتجاج کے نام نہاد سربراہ عمر جس کا مبینہ طور پر دہشتگردوں سے بھی گٹھ جوڑ ہے کے گرد تنازعات اور الزامات کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، جہاں نئی ویڈیو اور مقامی سطح پر گردش کرنے والی تفصیلات نے اس کے احتجاجی بیانیے کی ساکھ پر شدید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ذرائع اور مقامی حلقوں میں گردش کرنے والی معلومات کے مطابق حضرت عمر کو “مرغی چور” کہے جانے کے پیچھے یہ واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنے پڑوسی کے گھر سے مرغی چرا کر مہمانوں کی تواضع کر دی تھی، جس کے بعد سے یہ لقب اس کے نام کے ساتھ جڑ گیا۔ دوسری جانب اسے محکمانہ کارروائی کے تحت معطل کیا گیا تھا، مگر معطلی کے باوجود اس نے زبردستی وردی پہن رکھی ہے اور آج وہ اپنی ہی پولیس فورس کے خلاف بیان بازی اورایک سو ڈیڑھ سو افراد کا جتھا لے کر سڑکوں پر نکل آیا ہے ۔
تازہ ویڈیو میں بھی عمر پشتو میں غلیظ اوردھمکی آمیز لہجے میں پولیس اہلکاروں کو للکارتا نظر آ رہا ہے، ایک طرف پولیس سے مسترد شدہ، وردی کے زبردستی استعمال اور پڑوسی کی مرغی چرا کر مہمان نوازی کرنے جیسے واقعات ماضی اس گھٹیا شخص پر سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف وہ کھل کر اداروں کے خلاف صف آرا ہے، جس سے اس کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے جبکہ کے پی پولیس نے بھی اس سے لا تعلقی کا اعلان کررکھا ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اسے کسی صورت پولیس والا تصور نہ کیا جائے یہ غنڈہ اور دہشتگردوں کا ساتھی ہے ۔
یاد رہے کہ حضرت عمر نے سرکاری اسلحہ چوری کیا اور اب اس کا الزام ڈی پی او بنوں پر لگاتا رہا ہے،تاہم حضرت عمر امن کمیٹی کے باقی ممبران کو تو جوابدہ بناتا ہے لیکن خود کو نہ کسی کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے اور نہ ہی اپنا احتساب کرانے کو تیار ہے۔ ساتھیوں کی جانب سے بھی اختلاف رائے کی صورت میں ان کے خلاف سازشیں کرنے میں ملوث ہے تاہم اب عوامی سطح پر اس کے خلاف کارروائی کیلئے شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔