’’ امن کمیٹی کی آڑ میں دہشتگردی‘‘ بنوں میں ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کے قتل سے متعلق اعترافی آڈیو نے تہلکہ مچا دیا

’’ امن کمیٹی کی آڑ میں دہشتگردی‘‘ بنوں میں ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کے  قتل سے متعلق اعترافی آڈیو نے تہلکہ مچا دیا

بنوں میں ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کے مبینہ قتل کے معاملے میں پولیس امن کمیٹی کے صدر اور ایک پولیس اہلکار پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق 18 نومبر 2026 کو تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں واقع تذیری چوک، کاروان خڑ سے ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شہاب نے جاوید خان کو گرفتار کرکے بنوں پولیس امن کمیٹی کے صدر حضرت اللہ کے حوالے کیا، جہاں   تشدد کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی، جس کے بعد ان کی لاش کاروان خڑ کے مقام پر پھینک دی گئی۔

اس حوالے سے ہیڈ کانسٹیبل شہاب اور امن کمیٹی  کے صدر شیر خان المعروف شیری کے درمیان ہونے والی  گفتگو  کی آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کی جارہی ہے۔ مذکورہ آڈیو کو ہیڈ کانسٹیبل کے مقدمے میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ 

آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد   عوام کی جانب سے بنوں پولیس امن کمیٹی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ 

Related Articles