سردی، دھند اور سموگ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

سردی، دھند اور سموگ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے جمعہ 27 نومبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیش گوئی کردی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا، تاہم صوابی، نوشہرہ اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو، لیہ، بہاولپور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، سکردو میں منفی 7، گلگت، بابوسر اور گوپس میں منفی 2 جبکہ استور اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles