جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر کارکنوں کی جانب سے گرفتاریاں دینے کا سلسلہ جاری رہا، تاہم احتجاج کے نتیجے میں سوات اور ہزارہ موٹروے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رکھنے کی صورتحال برقرار نہ رہ سکی اور دونوں اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کردی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران درجنوں کارکنوں نے خود گرفتاریاں پیش کیں۔ دوسری جانب سوات اور ہزارہ موٹروے پر ٹریفک کی بحالی کے بعد شہریوں اور مسافروں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم ہوگئیں۔
احتجاجی کال کے باوجود شاہراہیں بحال
سوات اور ہزارہ موٹروے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے،شاہراہوں کی بحالی سے مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت میسر آگئی ہے اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔
درجنوں کارکنوں نے گرفتاریاں دے دیں
احتجاج کے دوران درجنوں کارکنوں نے خود گرفتاری دی۔ اس صورتحال میں احتجاجی سرگرمیوں کے باوجود دونوں اہم موٹرویز کی مکمل بحالی سامنے آئی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی طرف سے دی جانے والی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور کہیں بھی کوئی قابل زکر احتجاجی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
