گھر کے چراغ نہ جلے تو پڑوسیوں سے روشنی کی التجا،انتشار کی کال ناکام ہونے پر کامران مرتضیٰ کےدیگر جماعتوں سے گلے شکوے

گھر کے چراغ نہ جلے تو پڑوسیوں سے روشنی کی التجا،انتشار کی کال ناکام ہونے پر کامران مرتضیٰ کےدیگر جماعتوں سے گلے شکوے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی انتشار کی کال کے حوالے سے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دیگر سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آج جے یو آئی کی تحریک کمزور ہوئی تو کل کسی دوسری سیاسی جماعت کے لیے بھی اپنی آواز بلند کرنا مشکل ہوجائے گا۔

کامران مرتضیٰ کے مطابق تحریک کے معاملے پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کسی دوسری سیاسی جماعت کے رہنما کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر خاموش رہنے کے بجائے اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے۔

اپنی تحریک کے لیے دوسری جماعتوں سے توقعات

کامران مرتضیٰ نے دیگر سیاسی جماعتوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر جے یو آئی کی تحریک کو کمزور ہونے دیا گیا تو مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت کی تحریک کے لیے یہی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ان کے بقول سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے جمہوری حقوق اور سیاسی جدوجہد کا ساتھ دینا چاہیے۔

تاہم ان کے بیان میں جے یو آئی کی اپنی سیاسی قوت اور کارکنوں کی شرکت کے بجائے دوسری جماعتوں کے ردعمل کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ تحریک کے حوالے سے دیگر جماعتوں کی حمایت نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے سیاسی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

کارکنوں کی شرکت کے بجائے سیاسی جماعتوں سے امیدیں؟

جے یو آئی کی تحریک کے معاملے پر کامران مرتضیٰ کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کی خاموشی کو سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ ان کے مؤقف سے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اپنی تحریک کو مؤثر بنانے کے لیے جے یو آئی اپنی تنظیمی اور عوامی قوت پر کتنا انحصار کر رہی ہے اور دوسری سیاسی جماعتوں کی حمایت کو کتنی اہمیت دے رہی ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس بیان کو جے یو آئی کی جانب سے دیگر جماعتوں کو تحریک میں ساتھ دینے کی دعوت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، بنیادی سوال یہ ہے کہ جے یو آئی کے اپنے کارکن نہیں نکلے اور پارٹی کے اپنے کارکنوں نے انتشار کی کال کو مسترد کردیا ہے تو دوسرں سے گلے کیوں کئے جارہے ہیں ۔

editor

Related Articles