معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے،محمد اورنگزیب

معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے،محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ترجیحات میں استحکام، ترقی اور ملکی ضروریات کو برآمدات کے ذریعے پورا کرنا شامل ہے۔ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے، کیونکہ کاروبار چلانا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے جبکہ حکومت کا کردار کاروباری طبقے کی معاونت اور معاشی ترقی کے لیے سہولتیں مہیا کرنا ہے۔

کراچی میں میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے میوچل فنڈز انڈسٹری کو اس کے قیام کی 25 سالہ تقریبات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران حکومت نے بیرونی قرضے حاصل نہیں کیے  کوشش ہے کہ ملکی معیشت کو اس انداز میں مستحکم کیا جائے کہ قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے برآمدات کا کردار بڑھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے فنڈ پر بات چیت جاری، معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سےزیادہ  ترقی کرے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی نمو اور ترقی کے لیے استحکام بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور حکومت اسی مقصد کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ برآمدات میں اضافے کے ذریعے ملکی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کاروباری شعبے کے حوالے سے حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں، بلکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضروری تعاون اور سہولتیں فراہم کرے۔ کاروباری طبقے کو سپورٹ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نجی شعبے کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا معاشی بہتری کے لیے اہم ہے۔

محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا کردار کاروبار میں براہِ راست حصہ لینے کے بجائے ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کو فروغ مل سکے۔ ان کے مطابق معاشی استحکام اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے حکومت اور کاروباری شعبے کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles