نئے انتظامی یونٹس ریاست اورعوام دونوں کی ضرورت ہیں،مصطفیٰ کمال

نئے انتظامی یونٹس ریاست اورعوام دونوں کی ضرورت ہیں،مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، یہ نہ صرف ریاست بلکہ عوام کے مفاد میں بھی ہے، ہمارے مؤقف کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ انہیں اپنے علاقوں میں چھوٹے انتظامی یونٹس درکار ہیں۔ نئے انتظامی یونٹس کا قیام عوام کی خواہش اور ریاست کی ضرورت ہے۔

شہری مسائل پر اختیار نہ ہونے کا شکوہ

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کوٹا سسٹم اور شہری مسائل کے حوالے سے بھی ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سال گزرنے کے باوجود یونیورسٹی روڈ تعمیر نہ کرنے والوں کے خلاف بھی وہ کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں :16 سال میں وفاق سے 22 ہزار ارب روپے ملنےکے باوجود کراچی سےکشمور تک دھول اڑ رہی ہے،مصطفیٰ کمال

27ویں آئینی ترمیم پر بحث کا سوال

مصطفیٰ کمال نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اس ترمیم پر کتنے دن اور کتنے گھنٹے بحث ہوئی؟انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام کام پاکستانی طریقہ کار کے تحت ہوتے ہیں، لیکن جب ان کے مؤقف کی بات آتی ہے تو انہیں برطانوی جمہوریت کے اصول سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا معاملہ بھی پاکستانی طریقے سے ہی آگے بڑھے گا۔

حکومتی وزرا کے بیانات کا حوالہ

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق حکومتی شخصیات کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم کی جماعت سے تعلق رکھنے والے خواجہ آصف بھی کھل کر نئے صوبوں کی بات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرچکے ہیں، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کی ہے،مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس معاملے پر سیاسی بیانات کا مقابلہ فی الحال جاری ہے، تاہم حتمی بات فیصلہ کن مرحلے پر سامنے آئے گی۔

editor

Related Articles