جیک آباد کے ہولڈنگ کیمپ میں تعینات ایک خاتون پولیس اہلکار کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے شدید صدمے کی حالت میں خودکشی کی کوشش بھی کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے خاتون اہلکار کو شادی کا جھانسہ دے کر مختلف بہانے سے ڈی سی آفس بلایا، جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
ملزم ساتھیوں کی مدد سے موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے سے دلبرداشتہ ہو کر متاثرہ خاتون اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم بروقت صورتحال کو سنبھالا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون اہلکار کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے، اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


