قطرایئرویز پرواز کی مقبوضہ کشمیر میں لینڈنگ کی خبرغلط نکلی، طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بحفاظت اترا

قطرایئرویز پرواز کی مقبوضہ کشمیر میں لینڈنگ کی خبرغلط نکلی، طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بحفاظت اترا

قطر ایئرویز کی پرواز  مقبوضہ جموں کشمیر ایئرپورٹ پر اترنے کی خبر غلط نکلی ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے قطر ائیرویز کی پرواز کی مقبوضہ جموں میں ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

حکام کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز QR-630 نے 27 ستمبر کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا، جبکہ جموں ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں جیسا کہ کچھ میڈیا ہاوسز کی جانب سے یہ خبر نشر کی گئی ۔

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ دوحا سے آنے والی قطر ائیر لائنز کی پرواز نے27 ستمبر کی صبح سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، قطر ائیر لائنز کی پرواز نے شیڈول کے مطابق دوبارہ دوحا کے لیے اڑان بھری۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ حکام کے مطابق فلائٹ ریڈار 24 پر تکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط معلومات کے باعث پرواز کو غلط مقام پر دکھایا گیا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ کے ڈیٹا کنٹرول حکام نے واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات باضابطہ ریکارڈ اور آگاہی کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف آپریشنز (DOPS) کو ارسال کرنے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ QR-630 نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا اور طیارے کے جموں ایئرپورٹ پر اترنے کا دعویٰ درست نہیں۔

editor

Related Articles