اسلام آباد(رپورٹ: نوید صدیقی)ایم پاکس کے مشتبہ کیس کی رپورٹ پمز اسپتال کو موصول، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے مشتبہ کیس میں ایم پاکس کی تصدیق نہیں کی، 48 سالہ وحید گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد واپس پہنچا تھا۔
مشتبہ علامات پر مسافر کو ہوائی اڈے سے اسلام آباد کت سب سے بڑے سرکاتی اسپتال پمز منتقل کیا گیا تھا، قزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ کے مطابق پاکستان میں اب تک صرف ایک شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کا تعلق خیطرپختونخواہ سے ہے، ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر سے تعکق رکھنے والے مشتبہ مریض وحید کو گزشتہ دوروز پمز کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کا پھیلائو، برطانیہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا
ایم پاکس کی تصدیق نہ ہونے پر مریض کو پمز سے ڈسچارج کر دیا گیا، جو اہنے آبائی علاقے روانہ ہوگیا ہے، سکریننگ کے دوران مشتبہ مریض کے سینے پر نشانات پائے گئے تھے، جس جے باعث اسے اسپتال میں تفصیلی معائنے کے لئے اسپتال میں رکھنا پڑا تھا، عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ایم پاکس کوڈ کی نئی قسم ہے، کانگو میں تاحال سولہ ہزار سے زائد ایم پاکس کے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں اور پبلک مقامات پر ایم پاکس کی روک تھام کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے عالمی ادارہ صحت سے ایم پاکس کے علاج کے لئے ویکسین کے لئے رابطہ کرلیا ہے، ملنے والی ادویات اور ویکسین تمام ائیرپورٹس میں رکھی جائیں گی۔

