آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے نتیجے میں آج سعودی ریال کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
آج کاروباری دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ریال 73.78 روپے میں خریدا اور 74.33 روپے میں بیچا گیا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دیدی
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سعودی ریال کی قیمت میں 23 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی، جب ریال 73.85 روپے میں خریدا اور 74.40 روپے میں بیچا جا رہا تھا۔ اس طرح 1000 سعودی ریال کی اوپن مارکیٹ میں قیمت تقریباً 73,780 روپے کے برابر ہو گئی۔
پاکستان میں 27 لاکھ سے زائد لوگ سعودی عرب میں روزگار کے لیے موجود ہیں، جس کی وجہ سے سعودی ریال کی قدر پاکستانی روپے میں صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔ یہ تبدیلیاں معیشت کے مجموعی استحکام اور کرنسی کی قدر میں بہتری کی جانب اشارہ کر سکتی ہیں۔

