چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بڑی خبر

چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بڑی خبر

سندھ میں گاڑیوں کی خریداری اور ملکیت کی تبدیلی کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ 31 اکتوبر سے گاڑی کی خریداری کے وقت بائیو میٹرک تصدیق کرنا لازمی ہوگا۔ یہ فیصلہ سینئر وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت خریدار اور بیچنے والے دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر 2023: اس تاریخ سے گاڑی کی خرید و فروخت میں خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع ہوگا۔ یکم جنوری 2025 سے گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی کے لیے خریدار اور بیچنے والے دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔سینئر وزیر ایکسائز نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کا یہ اقدام شفافیت کو یقینی بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ اس کے علاوہ، یہ غیر قانونی منتقلی اور دھوکہ دہی کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے انتباہ

بائیو میٹرک تصدیق کے لیے مراکز ، نادرا-ای سہولت مراکز یا ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس میں یہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی۔ یہ نئی پالیسی تین مراحل میں نافذ کی جائے گی۔

Related Articles