جرمن ویزا اپلائی کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

جرمن ویزا اپلائی کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

 موجودہ صورتحال کے باعث اسلام آباد میں جرمن سفارتخانہ نے پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اور راولپنڈی-اسلام آباد کے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے۔ اس کے علاوہ، موٹروے پر اسلام آباد کی جانب آنے والے تمام راستے بھی بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا دیت کی رقم میں اضافہ

اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمن سفارتخانے نے آج ویزہ سیکشن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن درخواست دہندگان کے اپوائنٹمنٹس آج تھے، انہیں اگلے ہفتے نئی تاریخ فراہم کی جائے گی۔

Related Articles