کچے کا اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا

کچے کا اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ  پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا

پنجاب پولیس کی کچہ کے خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم ترین کامیابی حاصل کر لی، راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ ہلاک ہوگیا۔

ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق شاہد لُنڈ کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا، اور وہ پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا، اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

ڑھیں: چینی،گھی،کوکنگ آئل قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کے مشترکہ کاروائی میں کچہ بنگلہ اچھا میں لنڈ گینگ کا سرغنہ ڈاکو شاہد لنڈ ہلاک ہو گیا ہے ۔  حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لنڈ کے سر کی قیمت 10کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔  ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں، قتل ،ڈکیتی جیسے 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب بین الاضلاعی اشتہاری تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے خلاف رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے باقاعدہ منصوبہ بندی، موثر حکمت عملی کے تحت اپنا ٹارگٹ حاصل کیا۔ یہ بھی

کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم ترین کامیابی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دی اورکہا کہ کچہ ایریا سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں، شر پسند عناصر کا خاتمہ مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70ڈریم کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

یاد رہے کہ اگست میں شاہد لُنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ طور پر کال کرتے ہوئے خود کو متعارف کروا رہا تھا۔ اس ویڈیو میں اس نے کہا تھا، “میں شاہد لُنڈ بات کر رہا ہوں، میری نام کی لسٹ میں سب سے اوپر ہے، جبکہ اصل ملزمان کے نام نہیں ہیں۔ انعام کی فہرست غلط ہے، اسے دوبارہ مرتب کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *