جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11نومبر سے 4 دن  کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظرکیاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے لیے اکیلا ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوےسٹیشن پر خود کش حملے میں 31افراد شہید اور 60سے زائد زخمی ہوئے ۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے دس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ دھماکے کے بعد نامعلوم افراد کےخلاف مقد مے کا اندراج سی ٹی ڈی تھانے میں کرلیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سموگ کی شدت برقرار، ناک، کان، گلے، آنکھوں اور سینے کے مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ

آٹھ ، 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھائے ہوئے خودکش حملہ آور نے جعفر ایکسپریس کا انتظار کرتے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ حملہ قانون نافد کرنے والے ادارے پر تھا، شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

editor

Related Articles