پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 30 ہزار سے بھی تجاوز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 30 ہزار سے بھی تجاوز

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 288 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 80 ڈالر تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات فوری طور پر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کے قیام پر اہم پیش رفت؟ طلال چوہدری کا بڑا بیان

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 79 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 294 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 50 ڈالر تک پہنچا تھا جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہو گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی امریکی معاشی پالیسیوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مسلسل مرتب ہو رہے ہیں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles