چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے سموگ سے پریشان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ آپ لوگ بہتر آب و ہوا کے لیے کراچی شفٹ ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہےجب کہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کے بند کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے حوالے سے متحرک

