عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

سوموار کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 26 سینٹ یا 0.35 فیصد کی کمی کے ساتھ 74.91 ڈالر فی بیرل پر آگیاجبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 27 سینٹ یا 0.38 فیصد کمی کے ساتھ 70.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ خام تیل کی قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں، جس کی وجہ مغربی طاقتوں اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک روس اور ایران کے درمیان جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ تھا، جس سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 2 روپے بڑھا دی

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی توجہ چین اور بھارت میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی طلب پر مرکوز ہےکیونکہ یہ دونوں ممالک بالترتیب دنیا کے سب سے بڑے اور تیسرے سب سے بڑے خام تیل کے درآمد کنندگان ہیں۔

چین کی خام تیل کی درآمدات نومبر میں بڑھ گئیں کیونکہ قیمتوں میں کمی نے ذخیرہ اندوزی کی مانگ کو بڑھا دیا۔ بھارت کے ریفائنرز نے اکتوبر میں خام تیل کی پروسیسنگ میں سالانہ 3 فیصد اضافہ کیاجو کہ 5.04 ملین بیرل فی دن (بی پی ڈی) تک پہنچ گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *