ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہاہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نیرو باڈی ائیرکرافٹ پارکنگ سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وائڈباڈی ائیرکرافٹ اسٹینڈزکو نیرو باڈی ائیرکرافٹ آپریشنز کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا،اس پیچیدہ نوعیت کا منصوبہ مکمل ہونے سے مسافروں کیلئے سہولت اورائیرپورٹ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پرفی الحال 6نیروباڈی ایئرکرافٹ بریجزاور9وائڈ باڈی ائیرکرافٹ بریجزآپریشنل ہیں، پہلے مرحلے میں تین وائڈ باڈی بریجزکو نیروباڈی ایئرکرافٹ آپریشنز کیلئے قابل استعمال بنایا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ پہلے مرحلے میں کامیابی سے بورڈنگ بریجز کی مد میں 136ملین روپے کی اضافی آمدنی ہوئی اورعنقریب 5مزید وائڈ باڈی بریجز اورسٹینڈزپرنیروباڈی ایئرکرافٹ آپریشنزشروع کیے جاسکیں گے۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ منصوبہ کی کامیابی سے 8 وائڈ باڈی بریجز پر نیروباڈی طیاروں کا آپریشن ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر مکمل کئے گئے منصوبے سے مسافروں کی سہولت اور آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا، منصوبے کے کامیاب نفاذ سے ایئرکرافٹ ٹرن راؤ نڈ ٹائم اور کاربن کے اخراج میں بھی کمی ہوگی۔