آئی ایم ایف کی عائد کردہ شرائط میں سے ایک اور شرط پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع کے مطابق حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہرسال گندم کی فصل کی بوائی کے موقع پر امدادی قیمت مقرر کی جاتی ہے، گندم کی بوائی مکمل ہونے کے باوجود پہلی بار امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیاگیا، آئی ایم ایف نے حکومت کو گنے اور گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے روکا تھا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کی مخالف ہے، آئی ایم ایف قیمتوں کے تعین کیلیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں، امدادی قیمت سے حکومت کسانوں کو ان کی فصل کی کم سے کم قیمت کو یقینی بناتی تھی۔