کابل میں خودکش دھماکہ، وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

کابل میں خودکش دھماکہ، وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کی ہلاکت کی تصدیق ان کے بھتیجے انس حقانی نے کی ہے۔ افغان حکام کے مطابق وزیر برائے مہاجرین کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان پریس ایجنسی خاما کے مطابق یہ دھماکا خودکش تھا اور واقعے کے وقت خلیل الرحمان حقانی مسجد کی جانب جا رہے تھے۔ اب تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ افغانستان میں طالبان حکومت کا سب سےبڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ موجودہ وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *