ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود موسم کا امکان ہے۔

اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔

مزید پڑھیں: رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی

صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور اور دیگر جنوبی علاقے ہلکی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گامگر صبح کے اوقات میں سکھر، شکار پور اور دیگر علاقوں میں ہلکی دھند چھا سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles