190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ مکافات عمل ہے ، خواجہ آصف کا بیان

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آنے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے خلاف آنے والا فیصلہ مکافات عمل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بیرون ملک سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔  ملک میں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکو نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:کل کہہ چکا تھا عمران خان اور بشری بی بی کو سزا ہو گی، فیصل واوڈا

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ ظلم کیا، فرح گوگی پیسہ لے کر فرار ہو گئی ۔ مال مسروقہ کو برآمد کیا جانا چاہیے ۔ مسروقہ رقم کی ریکوری کے لئے ملک ریاض کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ 190 ملین پاؤنڈزملک ریاض کے اکاؤنٹ میں ڈالے گئے ۔

editor

Related Articles