راولپنڈی: راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
بشریٰ بی بی کو بھی اس کیس میں 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی اور انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان اگر جرمانہ ادا نہ کریں تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ علاوہ ازیں، عدالت نے القادر یونیورسٹی اور القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دینے کا حکم دیا اور یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا۔ بشریٰ بی بی کی سزا پر عمل درآمد کا وارنٹ بھی جیل انتظامیہ کو بھیج دیا گیا ہے۔