وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خفیہ فنڈ سے کروڑوں روپے خرچ ہونے کا انکشاف

پشاور (عرفان خان) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے خفیہ فنڈ میں رواں مالی سال کے دوران کروڑوں روپے کا بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے خفیہ فنڈ سمیت دیگر مدات میں مختص فنڈ سے27 کروڑ65 لاکھ 16 ہزار روپے اضافی خرچ کر ڈالے۔

مالی سال 2024-25ء کے دوران وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کیلئے خفیہ فنڈ کی مد میں 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے تاہم 6 ماہ کے دوران اس مد میں 8 کروڑ روپے اضافی خرچ کئے جا چکے ہیں اور خفیہ فنڈ کی مد میں مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران بجلی بلوں کی مد میں ایک بھی روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود ایک کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار روپے اضافی خرچ کئے جا چکے ہیں۔ سپیرئیر ایگزیکٹیو الاؤنس کی مد میں ایک بھی روپیہ مختص نہ ہونے کے باوجود 98 لاکھ 25 ہزار روپے خزانہ سے وصول کئے جا چکے ہیں۔

14 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024ء کی مد میں ایک بھی کوڑی مختص نہ ہونے کے باوجود ایک کروڑ 53 لاکھ 86 ہزار روپے جبکہ اعزازیہ کی مد میں 6 لاکھ 8 ہزار روپے اضافی خزانہ سے وصول کئے جا چکے ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران انٹرٹینمنٹ اور تحائف کیلئے 3 کروڑ50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم 6 ماہ کے دوران اس مد میں خزانہ سے 2 کروڑ 2 لاکھ روپے اضافی وصول کئے جا چکے ہیں۔

اسی طرح قبائلی اضلاع کے بجٹ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کیلئے  5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم اس 6 ماہ کے دوران یہاں 18 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور یوں اس مد میں 13 کروڑ 50 لاکھ روپے اضافی خرچ کئے جا چکے ہیں۔

editor

Related Articles