11 ماہ بعد بڑا فیصلہ، نیپرا نے بجلی صارفین کے دل جیت لیے

11 ماہ بعد بڑا فیصلہ، نیپرا نے بجلی صارفین کے دل جیت لیے

نیپرا کے اپیلیٹ ٹربیونل نے ٹیرف کیس میں کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد کمپنی کے اوسط ٹیرف کو 32.37 روپے فی یونٹ کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے ٹیرف سے متعلق یہ فیصلہ تقریباً 11 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

نیپرا کے ریکارڈ کے مطابق کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرثانی شدہ اوسط ٹیرف 32.37 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ تھا نظرثانی کے نتیجے میں اوسط ٹیرف میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے اس فیصلے کے خلاف اپیلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا اور ٹیرف میں تبدیلی کی درخواست کی تھی تاہم ٹربیونل نے کمپنی کی اپیل مسترد کردی درخواست تکنیکی بنیادوں پر مسترد ہوئی ہے اور کے الیکٹرک فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

نیپرا کے دستاویزی ریکارڈ کے مطابق 32.37 روپے فی یونٹ کے اوسط ٹیرف میں بجلی کی خریداری کی لاگت  ٹرانسمیشن لاگت  ڈسٹری بیوشن لاگت  سپلائی مارجن اور سابقہ سال کی ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف اجزا شامل ہیں۔

کے الیکٹرک ذرائع نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی کی اپیل کو میرٹ پر تفصیلی طور پر زیر بحث لانے کے بجائے تکنیکی بنیادوں پر مسترد کیا گیا  جس کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ کراچی کے ساتھ ٹیرف کے معاملے میں طویل عرصے سے ناانصافی ہوتی رہی ہے اور موجودہ فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے صارفین اور کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف کا معاملہ دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصفانہ بنیادوں پر طے کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی تین قیمتیں مقرر کر دیں،تفصیلات جاری

کے الیکٹرک ذرائع نے مزید کہا کہ اگر کراچی کو منصفانہ ٹیرف فراہم نہیں کیا جاسکتا تو مہنگی ایل پی جی سمیت توانائی کے اضافی اخراجات بھی کراچی کے صارفین پر ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب نیپرا کے ریکارڈ کے مطابق 32.37 روپے فی یونٹ کا اوسط ٹیرف کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت مقرر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نظام کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی مختلف ٹیرف فیصلے اور ایڈجسٹمنٹس لاگو ہوتے ہیں  کے الیکٹرک کی اپنی معلومات کے مطابق حکومت پاکستان ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی متعلقہ ٹیرف ڈھانچہ نافذ کرتی ہے۔

کے الیکٹرک کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف کا معاملہ 2023 سے 2030 کے عرصے سے متعلق ہے نیپرا نے گزشتہ برس اس حوالے سے مختلف شعبوں جن میں سپلائی  ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن شامل ہیں  کے ٹیرف سے متعلق فیصلے جاری کیے تھے 23 ستمبر 2026 کو نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق متعدد سابقہ نظرثانی فیصلوں کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔

اب کے الیکٹرک کی جانب سے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کی صورت میں معاملہ مزید قانونی مرحلے میں داخل ہوسکتا ہے تاہم فی الحال 32.37 روپے فی یونٹ کا اوسط ٹیرف متعلقہ ریگولیٹری فیصلے کے تحت برقرار ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles