حج کے خواہشمندوں کے لیے آخری موقع، سرکاری سکیم کے تحت 1,380 نشستیں باقی

حج کے خواہش مند افراد کے لیے سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آخری مرحلہ جاری ہے، جس میں صرف 1,380 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پانچ روز کے دوران 3,120 حج درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، جس کے ساتھ ایک ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ عازمین حج کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف

اس کے علاوہ ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 81 ہزار 500 سے بڑھ کر 84 ہزار 620 ہو گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے باقی رہ جانے والی پانچ ہزار محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر کے بینک ’آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles