انتظامیہ کے مطابق درخواست فارم کے ساتھ قومی شناختی کارڈ اورموبائل نمبرلازمی قراردیا گیا، پاسپورٹ سائزتصاویراورمتعلقہ تھانے سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی لینا ہو گا۔
ان جمع ہونے والی درخواستوں کوسپیشل برانچ بھیجا جائے گا،جن افراد کو سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملے گی وہ ہی داتا دربار میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔