پاکستان کی تاریخ کی پہلی مکمل انڈر گراؤنڈ بلیولائن میٹروٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ نے بلیولائن میٹروٹرین پروجیکٹ کی فزیبیلٹی اورڈیزائن پرورکنگ کا آغاز کر دیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیرٹرانسپورٹ کوجلدفزیبیلٹی اینڈڈیزائن کی ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فزیبیلٹی اینڈ ڈیزائن کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد تخمینہ لاگت بھی واضح ہوجائے گی،بلیو لائن ٹرین کا روٹ 27کلومیٹر پر مشتمل ہوگا،اسے مکمل کرنے کے لئے 3سالوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انڈر گراؤنڈ میٹرو ٹرین ویلنشیا ء ٹاؤن سے شروع ہو کربابو صابو چوک تک جائے گی، اس کے سٹاپس میں جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک، گلبرگ مین بلیوارڈ شامل ہوں گے، ٹرین جیل روڈ، فیروزپور روڈ، وحدت روڈ اور علامہ ٹاؤن سے ہوتی ہوئی بابو صابو چوک تک جائے گی۔
اس انڈر گراؤنڈ ٹرین سے روزانہ اڑھائی لاکھ سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے، واضح رہے کہ بلیو لائن میٹرو ٹرین کی فنانسنگ کیلئے چین، جاپان اور فرانس کی مالیاتی فرمز نے دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔