وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کی خوشخبری سنادی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گرمیوں تک بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں گی، جس سے عوام کی زندگی میں آسانیاں آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں حکومت نے ایمانداری سے حالات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور اب ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اسک کی شرائط کے اندر رہتے ہوئے معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی وزیر ہونے کے باوجود نہ تو سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی تنخواہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی گاڑی اور پیٹرول استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا دفتر بھی خود چلاتا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان بیت المال کے فنڈ کو 7 ارب روپے سے بڑھا کر 14 ارب روپے کر دیا ہے، جس سے صوبائی سطح پر زیادہ سے زیادہ فنڈنگ ممکن ہو سکے گی۔