عمران خان نے علیمہ خان سے متعلق کیا کہا؟شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

عمران خان نے علیمہ خان سے متعلق کیا کہا؟شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سخت پیغام دیا ہے، جس کے بعد وہ گزشتہ تین روز سے منظر عام پر دکھائی نہیں دے رہیں۔

شیر افضل مروت نے یہ دعویٰ ہفتے کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بہن نورین نیازی سے ملاقات کے دوران علیمہ خان کی سیاسی اور احتجاجی سرگرمیوں پر سوالات اٹھائے۔

اسٹریٹ موومنٹ پر سوال

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے علیمہ خان کو اسٹریٹ موومنٹ سے روکنے کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اگر انہیں احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کیا گیا تھا تو وہ ایسا کیوں کر رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ علیمہ خان کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے۔

عمران خان کی اپنی بہن نورین نیازی سے کیا باتیں ہوئیں؟ بڑا راز کھل گیا

سپریم کورٹ جانے پر بھی سوال

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان عدالتی ریلیف سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے خود بھی مکمل طور پر لاعلم تھے، نورین نیازی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کیوں گئے اور کیا کسی قسم کی ڈیل کی گئی ہے۔

نواز شریف سے موازنہ پر اعتراض

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ انہیں نواز شریف سے کیوں ملایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے صحت کے معاملے کو بنیاد بنا کر کسی قسم کے این آر او کا تاثر دینے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا،شیر افضل مروت نے مزید دعویٰ کیا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ زیادہ دور رکھنے پر بھی بعض پارٹی رہنماؤں سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles