بھارت کی انسانیت دشمنی ، پاکستان کو ویکسینز سپلائی میں رخنہ ڈالنے لگا

بھارت کی انسانیت دشمنی ، پاکستان کو ویکسینز سپلائی میں رخنہ ڈالنے لگا

پاکستان سے روایتی جنگ میں شکست خوردہ بھارت باز نہ آیا ، پاکستان کو ویکسینز سپلائی میں رکاوٹیں ڈالنے لگا،  بھارتی کمپنی یونیسیف کی پاکستان کیلئےخریدی گئی ویکسین سپلائی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق یونیسیف نے پاکستان کیلئے ویکسین بھارتی کمپنی سے خریدی ہیں، یونیسیف نے پاکستان کیلئے17 ملین سے زائد ویکسین ڈوز خریدی ہیں، یونیسیف کی پاکستان کیلئے خریدی ویکسین کی مالیت 27 ارب روپے سے ہے، ویکسین کی 60 فیصد رقم یونیسیف، 40 فیصد پاکستان نے ادا کی ہے،  پاکستان نے یونیسیف سے ویکسین فراہمی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی درخواست پر یونیسیف نے بھارت سے ویکسین خریداری کی، بھارت نے یونیسیف کو ویکسین جولائی کے آغاز پر سپلائی کرنی تھی، بھارتی کمپنی ویکسین سپلائی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا ، نیتن یاہو کا اعتراف

ذرائع کے مطابق یونیسیف کی پاکستان کیلئے ویکسین  کی خریداری بھارتی علم میں نہیں تھی، بھارتی کمپنی پاکستان کا علم ہونے پر دانستہ طور تاخیر کر رہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ یونیسیف نے پاکستان کیلئے بی سی جی، پینٹا ویلنٹ، نمونیہ ویکسین خریدی ہے، یونیسیف نے پولیو، ٹائیفائیڈ، خسرہ و روبیلا، ہیضہ ویکیسن خریدی ہے، یونیسیف نے پاکستان کیلئے ویکسین سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا سے خریدی ہیں جبکہ  بھارت سے بچوں کی ٹی بی ویکسین کی 30 لاکھ سے زائد ڈوز اور پینٹاویلنٹ ویکسین کی 20 لاکھ سے زائد ڈوز خریدی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف

ذرائع  کا کہنا ہے کہ بھارت سے 20 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین انجکشن خریدے گئے ہیں، نوموکوکل ویکسین کی ساڑھے چودہ لاکھ سے زائد ڈوز خریدی گئی ہیں، ٹائیفائیڈ 31، خسرہ 28 لاکھ، ہیضہ کی 30 لاکھ سے زائد ڈوز خریدی گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *