Skip to content
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے بری خبر،سی ڈی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
Home - آزاد سیاست - اسلام آباد کے شہریوں کے لئے بری خبر،سی ڈی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
سی ڈی اے نے واٹر اور سیوریج چارجز بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے،سی ڈی اے بورڈ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن چارجز میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
تقریباً 80 ہزار پانی کے کنکشن والے افراد سے پلاٹ کے سائز کے مطابق واٹر چارجز وصول کیے جائیں گے۔
سی ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق واٹر اینڈ سینیٹیشن کی مد میں آمدن سالانہ تقریباً 40 لاکھ روپے ہے جبکہ اخراجات 4 ارب روپے تک پہنچتے ہیں۔
پانی اور سیوریج چارجز میں ترمیم کے حوالے سے عوامی سماعت 3 ستمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک منعقد کی جائے گی۔
شہریوں اور رہائشیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ سماعت میں شرکت کریں اور اپنی رائے یا تجاویز پیش کریں۔
سی ڈی اے اسلام آباد کے واٹر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے عوامی نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ ہر شہری کو سماعت میں شامل ہونے کی سہولت حاصل ہو۔