مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت  میں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 657 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت بے قابو ، فی تولہ 4700 روپے کا بڑا اضافہ

Related Articles