“مشن نور” کی ناکامی پر تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں تقسیم، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ الہ دین کی پارٹی قیادت پر شدید تنقید

“مشن نور” کی ناکامی  پر تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں تقسیم، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ الہ دین کی پارٹی قیادت پر شدید تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ “مشن نور” کی ناکامی کے بعد پارٹی مختلف دھڑوں میں تقسیم نظر آنے لگی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ایکٹیوسٹ الا الدین نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پر کھلے عام عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

الا الدین نے اپنے ویڈیو پیغام میں براہ راست پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ “مشن نور” کو متنازعہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ “جو لوگ مشن نور کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ دراصل پارٹی کی بنیادیں کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کارکنان نے قیادت کے بغیر یہ مشن شروع کیا، مگر کچھ لیڈران جان بوجھ کر اسے ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔”

ذرائع کے مطابق الا الدین نے حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر عارف علوی، محمد علی خان اور خالد خورشید پر سخت تنقید کی ہے۔ ۔ ان رہنماؤں نے باضابطہ طور پر “مشن نور” سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا محاذ کھل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شروع کیا گیا ’مشن نور‘ ایک بڑا فتنہ ہے، فیاض الحسن چوہان

یاد رہے کہ “مشن نور” تحریک انصاف کی جانب سے شروع کی گئی ایک مہم ہے تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے اس کی مخالفت نے کارکنان کو مایوسی میں مبتلا کردیا ہے۔

Related Articles