“صرف لاتعلقی کافی نہیں، مشن نور کی سوچ بے نقاب کریں”،سینئر صحافی جبار چوہدری کی علی محمد خان پر تنقید

“صرف لاتعلقی کافی نہیں، مشن نور کی سوچ بے نقاب کریں”،سینئر صحافی جبار چوہدری  کی علی محمد خان پر تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے “مشن نور” کو ہر سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سینئر صحافی جبار چوہدری نے علی محمد خان اور دیگر رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “صرف علیحدگی اختیار کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی، آپ کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ اگر ’’مشن نور‘‘ کا تعلق قادیانیت یا کسی متنازع سوچ سے ہے تو اس کا آغاز کس نے کیا؟”

جبار چوہدری نےعلی محمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “مشن نور” کو محض سوشل میڈیا کی مہم قرار دے کر بری الذمہ ہونا ممکن نہیں، بلکہ اس کے پیچھے باقاعدہ ایک سوچ کارفرما ہے۔ ان کے مطابق یہ وہی عناصر ہیں جو پہلے عمران خان کے اکاؤنٹ سے سانحہ مشرقی پاکستان جیسے حساس معاملات پر متنازع ٹویٹس کر چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام سرگرمیاں انہی قوتوں کی ایما پر ہو رہی ہیں جن کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں اور جو پاکستان کی فوج کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر معمور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شروع کیا گیا ’مشن نور‘ ایک بڑا فتنہ ہے، فیاض الحسن چوہان

انہوں نے علی محمد خان کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا: “محض لاتعلقی کافی نہیں، آپ کو اعتراف کرنا ہوگا کہ آپ دانستہ یا نادانستہ طور پر پاکستان کو کمزور کرنے والے عناصر کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اگر یہ غیر دانستہ طور پر ہوا ہے تو آپ کو دائمی توبہ کرنی ہوگی اور خود کو اس سوچ اور ایسی جماعت سے علیحدہ کرنا ہوگا۔”

جبار چوہدری نے مزید کہا کہ علی محمد خان کو چاہیے کہ وہ پارٹی کے دائرے سے باہر آ کر اس سوچ کو بے نقاب کریں تاکہ کارکنان اور عوام حقیقت سے آگاہ ہو سکیں۔

Related Articles