پاکستان میں ربیع الثانی کے چاند سے متعلق اہم خبر

پاکستان میں ربیع الثانی کے چاند سے متعلق اہم خبر

وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ وزارت کے مطابق ملک کے کسی بھی شہر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات ہوگی۔

اس سے قبل سپارکو نے پیشگوئی کی تھی کہ ربیع الثانی کا نیا چاند 22 ستمبر 2025 کو رات 12 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 23 ستمبر کی شام سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر 41 گھنٹے 54 منٹ ہوگی اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں چاند غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً 46 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جس کے باعث رویت کے امکانات روشن تھے۔

ماہرین نے کہا تھا کہ اگر 23 ستمبر کی شام موسم صاف رہا تو نئے چاند کی رویت ممکن ہے اور اس صورت میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز 24 ستمبر 2025 کو ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ سے پاکستان پر حملے کا خطرہ، چوکس رہنا ہوگا، سیاسی ماہرین

علاوہ ازیں، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پوری امت کا دفاع ہوگا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا ہے اور اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے۔

Related Articles