اب ہر ری ایکشن ہوگا آپ کی پسند کا، واٹس ایپ کا نیا فیچر سامنے آگیا

اب ہر ری ایکشن ہوگا آپ کی پسند کا، واٹس ایپ کا نیا فیچر سامنے آگیا

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا کسٹمائزیشن فیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے بعض پریمیم صارفین پیغامات پر نظر آنے والے ڈیفالٹ ری ایکشن ایموجیز کو اپنی پسند کے ایموجیز سے تبدیل کرسکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا فار اینڈرائیڈ کے ورژن 2.26.38.4 استعمال کرنے والے بعض بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب کیا گیا ہے۔

6 ڈیفالٹ ایموجیز کو تبدیل کرنے کی سہولت

عام طور پر واٹس ایپ کسی پیغام پر ری ایکشن دینے کے لیے چھ ڈیفالٹ ایموجیز دکھاتا ہے۔ نئے فیچر کے ذریعے صارف ان چھ میں سے کسی ایک یا تمام ایموجیز کو اپنی پسند کے ایموجیز سے تبدیل کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایکس چیٹ میں فون نمبر کے بغیر رابطے کا نیا فیچر متعارف

صارف مکمل ایموجی کی بورڈ میں سے اپنی پسند کا کوئی بھی ایموجی منتخب کرکے اسے ری ایکشن ٹرے کے چھ میں سے کسی ایک مقام پر سیٹ کرسکتا ہے۔انتخاب محفوظ کرنے کے بعد نئے ایموجیز فوری طور پر ری ایکشن ٹرے میں ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ری ایکشن ایموجیز کیسے تبدیل کریں؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جانا ہوگا۔اس کے بعد چیٹس کے آپشن میں جاکر ڈیفالٹ ری ایکشنز منتخب کریں۔ یہاں سے صارف اپنی پسند کے ایموجیز منتخب کرکے انہیں ڈیفالٹ ری ایکشنز کی جگہ استعمال کرسکے گا۔

فیچر ابھی محدود صارفین کے لیے دستیاب

یہ فیچر فی الحال محدود تعداد میں بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اور اسے مرحلہ وار مزید صارفین تک پہنچایا جارہا ہے۔اس لیے ممکن ہے کہ بیٹا ورژن استعمال کرنے کے باوجود ہر صارف کو یہ آپشن فوری طور پر دستیاب نہ ہو۔

نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو پیغامات پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے اپنی پسند کے ایموجیز پہلے سے منتخب رکھنے کی سہولت ملے گی، جس سے روزمرہ چیٹس میں ری ایکشن دینا مزید آسان ہوسکتا ہے۔

editor

Related Articles