سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ

عالمی و مقامی مارکیٹس میں آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں  آج پھر سونا سستا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔دس گرام سونے کے نرخ میں 2829 روپے کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے ۔

مسلسل پانچ دن قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں گزشتہ کاروباری دن 1800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 33 ڈالرکی کمی ہونے سے فی اونس قیمت چار ہزار 80 ڈالرہو گئی ہے، چاندکی فی تولہ قیمت میں 27 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 5 ہزار 97 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو سونے کے نرخ میں 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی لیکن اس سے قبل سونے کے نرخ میں ریکارڈ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 5 دن بعد سونا پھر سے مہنگا

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles