ملازمین کیلئے خوشخبری ! خصوصی الاؤنس اور پنشن میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ملازمین کیلئے خوشخبری ! خصوصی الاؤنس اور پنشن میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے کہ خصوصی الاؤنس اور پنشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے خصوصی کنوینس الاؤنس اور پنشن میں اضافے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،  نوٹیفکیشن کے مطابق معذور سرکاری ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، یہ الاؤنس لوکل کونسل بورڈ کے افسران اور اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگا۔

لوکل گورننس اسکول اور میٹرو پولیٹن پشاور کے ملازمین مستفید ہوں گے، تحصیل میونسپل انتظامیہ کے معذور ملازمین کو بھی نیا الاؤنس ملے گا،  یہ الاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مقررہ شرائط اور ضوابط کے مطابق ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم میڈیکل پالیسی کے تحت بھرتی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے موثر ہوگا۔

خصوصی کنوینس الاؤنس کا فیصلہ لوکل کونسل بورڈ کے اجلاس میں ہوا، اضافہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 14 جولائی 2026 کے مراسلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محکمہ بلدیات نے پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ کیا ہے اور لوکل کونسل بورڈ کے پی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ! تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

لوکل کونسل بورڈ کے تمام پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے لوکل گورننس اسکول، کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور اور خیبر پختونخوا کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے پنشنرز مستفید ہوں گے۔

editor

Related Articles