پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لیے بھاری جرمانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لیے بھاری جرمانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ گاڑیوں سے دھواں یا آلودگی پیدا کرنے پر موٹرسائیکل کے مالکان سے 5,000 روپے، کار اور جیپ کے مالکان سے 10,000 روپے، پبلک سروس گاڑیوں (PSVs) سے 15,000 روپے اور بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں (HTVs) سے 20,000 روپے جرمانہ لیا جائے گا۔
اسی طرح نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے، فٹ پاتھ یا مرکزی سڑک پر رکاوٹ ڈالنے پر بھی مختلف قسم کی گاڑیوں کے لیے جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا باضابطہ آغاز


