ڈانس سین مہنگا پڑ گیا، رشمیکا مندانا شدید انجری کا شکار

ڈانس سین مہنگا پڑ گیا، رشمیکا مندانا شدید انجری کا شکار

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم 6 ہفتے مکمل آرام اور علاج کی ہدایت دی ہے۔ انجری کے باعث ان کے متعدد فلمی منصوبوں کی شوٹنگ بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے کولہے کے پٹھے کے جوڑ میں شدید چوٹ آئی، جس کے نتیجے میں پٹھا اپنی جگہ سے متاثر ہو گیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کے ساتھ فزیوتھراپی اور بحالی صحت کا عمل جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عینک والا جن کے خالق کا بڑا الزام، میری تخلیق پر ڈاکا ڈالا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی آنے والی فلموں ’رن بالی’ اور ‘میسا’ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں انہیں ایکشن اور ڈانس کے مشکل مناظر فلمانا پڑ رہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل جسمانی مشقت کے باعث جسم پر پڑنے والا دباؤ اس انجری کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی چوٹ زیادہ تر پیشہ ور کھلاڑیوں میں دیکھی جاتی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران کتنی سخت جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز نے بیٹی کے نام کے ساتھ پہلی بار چہرہ بھی دکھا دیا،پہلی جھلک سامنے آگئی

ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ مکمل صحت یابی سے قبل اداکارہ کو باقاعدہ علاج اور فزیوتھراپی سے گزرنا ہوگا، جبکہ ان کی طبی حالت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ مکمل بحالی کے بعد ہی انہیں دوبارہ فلموں کی شوٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے فلم ’میسا‘کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی تھی۔ انہوں نے فلم کے سیٹ سے چند تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، جن میں وہ ایک منفرد کردار میں نظر آئی تھیں۔

دوسری جانب رشمیکا مندانا کی فلم ’رن بالی‘ بھی ریلیز کی تیاری کے مراحل میں ہے، تاہم حالیہ انجری کے بعد فلم کی شوٹنگ اور ریلیز شیڈول متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles