کوئی اور نہیں، بس شیر’، آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی پر مریم نواز کا اظہارِ تشکر

کوئی اور نہیں، بس شیر’، آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی پر مریم نواز کا اظہارِ تشکر

  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کارکنوں اور ووٹرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ ،ن لیگ نے 12 نشستیں جیت لیں،5 پر پی پی کامیاب

 مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ “کوئی اور نہیں، بس شیر، الحمدللہ۔” انہوں نے اس مختصر مگر پرجوش پیغام کے ذریعے انتخابی نتائج پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور پیغام میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ان حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر کارکنوں اور حامیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 نشستوں پر پولنگ جاری، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سخت مقابلہ

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے دوران مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں اتوار کو پولنگ ہوئی۔ پولنگ کے بعد مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 12 اور پیپلز پارٹی 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیا ب رہی ۔

editor

Related Articles