امریکا میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری

امریکا میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری

امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے امریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ اسکالرشپس یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت پیش کی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے سو امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

ایچ ای سی کے مطابق ٹاپ 50 امریکی یونیورسٹیوں میں منتخب ہونے والے طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس فراہم کی جائے گی، جبکہ ان کے لیے ماہانہ اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس بھی شامل ہوگی، تاکہ وہ اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دے سکیں۔ اس کے علاوہ رینک 51 سے 100 تک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبہ کو سالانہ بارہ ہزار ڈالر ٹیوشن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ امریکا کی عالمی رینک والی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کرنے کے اہل ہوں گے اور انہیں مختلف تحقیقی منصوبوں میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد پاکستان میں تحقیق، ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم کے ماحول کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائنیز اسکالرشپ کونسل کی پاکستانی طلباء کےلیئے خوشخبری، بیچلرز، ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، اور اس پروگرام میں ملک بھر کے اہل امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ ایچ ای سی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ تمام تر ضروری دستاویزات کے ساتھ بروقت درخواست جمع کرائیں تاکہ انہیں عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع مل سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *